Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ بلوم چیف الیکشن کمشنر سے کیوں ملے؟ پاکستان میں امریکی سفیر کی ملاقاتوں پر واشنگٹن کی وضاحت

امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا
شائع 12 ستمبر 2023 09:23am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی محکمہ کے خارجہ ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔

پیر کو امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی نیوز بریفنگ میں اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے صحافی کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرنے مشورہ دیا۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ، ’اس ملاقات کے بارے میں مخصوص تبصرے کیلئےسفارت خانے سے رجوع کروں گا۔ لیکن میں اس بات کا اعادہ کروں گا جو میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کوئی موقف اختیار نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ، ’ہم پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔ لیکن یقیناً پاکستان میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں، جیسا کہ ہم پوری دنیا میں کرتے ہیں‘۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 24 اگست کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس سے قبل الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا تھا۔

افغانستان میں ڈالر کی شرح پاکستان میں ڈالر کی شرح سے چار گنا زیادہ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد مواقع پر ان اصلاحات کی حمایت کے بارے میں بات کی ہے جو پاکستان میں معیشت کی بہتری کی اجازت دیں گی، اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

US State Department

Matthew Miller

Paskistan