Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگی مصنوعات بھول جائیں، چہرے پر بس شہد لگائیں

شہد گلوکوز، فرکٹوز، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے
اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2023 03:18pm
تصویر: ہیلتھ وائر/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ وائر/ویب سائٹ

چمکدار جلد کس خاتون کو پسند نہیں، سوشل میڈیا پر ’سیلف کئیر‘ سے متعلق آگاہی کے بعد خواتین میں جلد کی دیکھ بھال کا رجحان اب کافی بڑھ چکا ہے۔

جلد کی دیکھ بھال کے لیے کئی بیوٹی پروڈکٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں، لیکن خوبصورت، بے داغ اور روشن جلد کے لیے خواتین کی اکثریت گھریلو ٹوٹکوں پر یقین رکھتی ہے۔

شہد کو جلد کیلئے مثالی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں ایسے اجزاء شامل ہیں جو جلد کو بہتر کرنے میں کارآمد ہوتے ہیں۔

ماہرین شہد کے بھرپور غذائی اجزاء، انزائمز اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے روزمرہ کی اسکن کئیرمیں شہد کو ان فوائد کے سبب استعمال کرنے پر زوردیتے ہیں۔

مہاسوں میں کمی

شہد میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ہوتی ہیں جو مہاسوں میں کمی لاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

روزانہ چہرے پر برف لگانا کیوں ضروری ہے؟

خواتین برسات کے سہانے موسم میں جلد کو نقصان پہنچنے سے کیسے محفوظ رکھیں

شہد کو براہ راست اپنی جلد پر لگانے سے مہاسوں سے متاثرہ جلد کو سکون دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے

شہد میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جلد میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے

شہد میں ایسے انزائم ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو ہموار ساخت اور چمکدار ظاہری شکل دیتے ہیں۔

نہ صرف شہد لگانا مفید ہے بلکہ شہد کھانے سے بھی آپ کی جلد کے لیے کئی فوائد ہوسکتے ہیں۔ یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے، کولاجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، مہاسوں کو کم کرتاہے اور جلد کی ساخت کو بہتر بناتا ہے۔

شہد گلوکوز، فرکٹوز اور دیگر شکر کے ساتھ ساتھ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

شہد کو اپنی غذا میں کیسے شامل کریں؟

شہد کو اپنی غذا میں شامل کرنا بہت ہی آسان ہے، یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اپنی روزانہ کی غذا میں شہد شامل کرسکتے ہیں۔

  • مکھن یا جام کے بجائے اپنے ٹوسٹ یا پین کیکس پر شہد پھیلائیں۔

  • شہد کو اپنے سموتھیز اور جوس میں مٹھاس کے لیے استعمال کریں۔

صحت

Women

lifestyle

Honey

Beauty Tips