Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ایشیا کپ: شاہنواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بُلا لیا گیا

دونوں کھلاڑی حارث روف اور نسیم شاہ کے بیک اپ کے لیے بلائے گئے ہیں
شائع 12 ستمبر 2023 08:51am
تصویر: کرکٹ انسائڈر
تصویر: کرکٹ انسائڈر

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ان فٹ حارث روف اور نسیم شاہ کے بیک اپ کےلیے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو سری لنکا طلب کرلیا گیا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم ٹاکرے میں فاسٹ بالرز حارث روف اور نسیم شاہ کے معمولی زخمی ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے بیک اپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو کولمبو بلالیا ۔

دونوں کھلاڑی پہلی دستیاب پرواز سے کولمبو روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیے:

بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کیخلاف پلان بنا کر آئے تھے، بابر اعظم

ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، بھارت 228 رنز کے بڑے مارجن سے کامیاب

ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے باعث اہم فاسٹ بالرز کے معاملے پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی اس لیےشاہ نواز دھانی اور زمان خان کو پہلی دستیاب فلائیٹ سے کولمبو بُلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے انجری کی وجہ سے بھارت کیخلاف بیٹنگ بھی نہیں کی تھی۔

Haris Rauf

Naseem shah

shahnawaz dahani

zaman khan

ASIA CUP 2023