علی رحمان کے بعد آریز احمد بھی خواجہ سرا بن گئے
ڈرامے کی پہلی جھلک جاری
اداکارہ حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے سوشل میڈیا پر نئے ڈرامے کی پہلی جھلک جاری کردی ۔
اداکار آریز احمد کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے نئے ڈرامے میں ایک خواجہ سرا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
آریز احمد یہ کردار نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میں کہانی ہوں‘ میں ادا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ حبا بخاری نے بھی شوہر کو یہ کردار ادا کرنے پر بہادر قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔
حبا بخاری نے شوہر، آریز احمد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
حال ہی میں ڈرامہ گرو میں اداکار علی رحمان نے خواجہ سرا کا کردار ادا کیا تھا جسے خوب سراہا گیا تھا ۔
Arez Ahmed
مقبول ترین
Comments are closed on this story.