Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کیخلاف پلان بنا کر آئے تھے، بابر اعظم

ہم نے کسی شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا، کپتان کا اعتراف
شائع 11 ستمبر 2023 11:54pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ٹیم کی خراب پرفارمنس کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا۔

پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔

بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی اننگ محض 128 رنز تک محدود رہی۔

روایتی حریف بھارتی پلیئرز نے پہلے بیٹنگ اور پھر بولنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پے در پے وار کیے۔

بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ٹیم کی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے کسی شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا۔

بابراعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔

babar azam

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023