Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرما کو صبا قمر کا ’100فیصد سچ‘ بھا گیا

بھارتی کامیڈین نے انسٹا گرام پر پاکستانی اداکارہ کا ویڈیو کلپ شئیر کیا
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 04:17pm
کپل شرما ،  صبا قمر - تصویر/ سوشل میڈیا
کپل شرما ، صبا قمر - تصویر/ سوشل میڈیا

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کی جانب سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ایک مقبول ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

کامیڈین کپل شرما نے انسٹا گرام اسٹوری پراداکارہ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ایک دل گداز موضوع پر بات کر رہی تھیں۔

بھارتی کامیڈین نے شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں تالیاں بجانے کا ایموجی لگاتے ہوئے لکھا، ’یہ 100 فیصد سچ ہے‘۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر روشنی ڈالی تھی۔

مزید پرھیں:

گلوکار عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟

’آپ سینیئر سٹیزن ہیں‘ جویریہ سعود انگلیوں کے نشانات مٹنے پر کشمکش میں

سوشل میڈیا صارفین ’پاکستانی ایشوریا رائے‘ پر دل ہار بیٹھے

اسی شو کے دوران صبا قمر نے بتایا کہ خوش رہنے والا ہمیشہ دوسروں کو خوشی دیتا ہے جب کہ ناراض شخص دوسروں سے ناراض ہی رہتا ہے۔

اداکارہ کے اس تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی تھی، ان کے چاہنے والوں نے اداکارہ کے اس تبصرے پر انہیں سراہا تھا۔

کپل شرما کے جانب سے اس ویڈیو کو شئیر کرنے پربھی مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Instagram

lifestyle

Saba Faisal

Kapil Sharma