Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاکوٹ میں سیاحوں کی جیپ کھائی میں جاگری، دو جاں بحق

بدقسمت افراد سیاحتی مقام جبڑا جا رہے تھے
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 03:50pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

بالاکوٹ کے مشہور سیاحتی مقام جبڑا جانے والے سیاحوں کی جیپ کھائی میں جاگری، حادثے میں دو سیاح جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایچ او بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ جیپ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

تحصیل بالاکوٹ کےعلاقہ پارس سے شڑاں جانے والی سیاحوں کی جیپ جیسے ڈرائیور امجد شاہ چلا رہا تھا کہ شڑاں روڈ پر فنی خرابی کے باعث کھائی میں جاگری۔

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح یوسف اور عبدالرحمان موقع پر جاں بحق ہوگے، جبکہ امجد حسین شعیب، اکرم علی، رضا حسین و دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ایمبولینسز اورمقامی افراد نے پولیس کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بالاکوٹ منتقل کردیا۔

زخمیوں کو مانسہرہ کنگ عبداللہ اسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والوں کو آبائی علاقہ گجرانوالہ روانہ کردیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

Balakot