کان کا درد باآسانی دور کیا جا سکتا ہے
کان کا درد ایسا درد ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، اس درد کے سبب کسی بھی فرد کیلئے اپنے معمول کے کام سرانجام دینا بہت مشکل ہوتا ہے۔
لیکن گھر پر متعدد موثر علاج کان کے درد کی علامات کو دور کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے ہلکے کان کے درد کے لیے کارآمد ہیں۔
کان کا درد دور کرنے کیلئے یہاں چند گھریلو ٹوٹکے بتائے گئے ہیں جو آپ کو باآسانی راحت فراہم کرسکتے ہیں۔
زیتون کا تیل
کان میں موم جمع ہونے یا ہلکے انفیکشن کی وجہ سے ہونے والے کان کے درد کو زیتون کے تیل سے دور کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے تھوڑا سا زیتون کا تیل نیم گرم کریں، تیل کے چند قطرے ڈراپر کی مدد سے کان میں ڈالیں۔
مزید پڑھیں:
دانتوں کا درد آسان ٹوٹکوں سے فوری دور کریں
دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں
کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا
اس کے بعد کچھ منٹ لیٹے رہیں، یہ ٹوٹکہ تکلیف کو کم کرسکتا ہے اور کان کے موم کو بھی نرم کرسکتا ہے۔
لہسن کا تیل
لہسن کے تیل میں قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کان کے انفیکشن کا علاج کر سکتی ہیں۔ اس کیلئے ایک کھانے کے چمچ گرم زیتون کے تیل میں ایک کٹا ہوا لہسن 7 سے 8 منٹ تک پکائیں۔
اس تیل کوہلکا ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان کر ڈراپر میں ڈال دیں، پھر متاثرہ کان میں اس کے چند قطرے ڈالیں۔
اسٹیم لیں
اگر آپ کے کان میں درد نزلہ زکام کی وجہ سے ہوتا ہے تواس کیلئے اسٹیم لینے سے راحت مل سکتی ہے۔
گرم کمپریس کی تکینک
کان کے درد کے لیے سب سے آسان اور سب سے موثر قدرتی علاج میں سے ایک گرم کمپریس کی تکنیک ہے۔
اس کیلئے گرم پانی میں تولیہ کو بھگوئیں، نچوڑ کر 15 سے 20 منٹ کے لیے اسے متاثرہ کان پر لگائیں۔ یہ گرمی درد سے نجات اور سوزش میں کمی میں مدد کر سکتی ہے۔
لیکن اس بات کا خیال بھی رکھیں کہ پانی زیادہ گرم نہ ہو۔
خیال رہے کہ ان ٹوٹکوں کی مدد سے وقتی آرام مل سکتا ہے لیکن دیرپا نتائج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Comments are closed on this story.