Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

’چیمہ، چٹھہ اور باجوہ‘، ریحام خان نے بڑا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ کیا نیا کرنے جارہی ہیں
شائع 11 ستمبر 2023 11:36am

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پنجابی زبان میں فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

ریحام خان اس سے قبل فلم اردو زبان میں فلم ’جانان‘ بناچکی ہیں اس لیے فلمسازی ان کے لیے نہیں لیکن اس بار خاص بات اس فلم کا ٹائٹل ہے۔

سوشل میڈیا پر ریحام خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کا اعلان کررہی ہیں۔

پنجابی زبان بولنے والی ریحام خان خاصے شگفتہ انداز میں بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت سیالکوٹ میں موجود ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے پنجابی زبان میں بتایا کہ میں ایک فلم بنارہی ہوں جس کا نام ہے ”چیمہ چٹھہ اور باجوہ“۔

Reham Khan