سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر 15 ستمبر کو جواب طلب
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی ۔ عدالت نے درخواست پر 15 ستمبر تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
عمران خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی اُن کے بچوں سے بات نہیں کرائی گئی۔
سپرٹنڈٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ شیراز رانجھا کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی گئی۔
متن کے مطابق خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی دائر کردہ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے توہین عدالت کی کارروائی کا آغازکیا جائے۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلی فون، واٹس ایپ پربات کرانے کا حکم دیا جائے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ستمبرتک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
جج نے احکامات پرہرصورت علمدرآمدیقینی بناتے ہوئے 15 ستمبرتک چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سےفون پربات کروانے کا حکم کا حکم دیا۔
Comments are closed on this story.