Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جڑواں بہنیں جن کے صرف کپڑے ہی نہیں، نجی زندگی بھی ایک جیسی ہے

کپڑوں جوتوں سے لیکر گھربھی ایک جیسے، لیکن جڑواں بھائیوں سے شادی کے بعد کیا ہوا؟
شائع 11 ستمبر 2023 11:19am
تصویر: ڈیلی میل/ویب سائٹ
تصویر: ڈیلی میل/ویب سائٹ

دنیا میں پیدا ہونے والے بیشتر جڑواں بچوں کے نہ صرف خدوخال یکساں ہوتے ہیں بلکہ ان کی عادت بھی ایک جیسی ہوتی ہیں۔واشنگٹن میں بھی ایسی ہی 69 سالہ ایک جیسی جڑواں بہنوں کی جوڑی موجود ہے جو جڑواں بھائیوں سے طلاق کے بعد 23 سال سے ایک ساتھ رہ رہی ہیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی کیتھی ہیفرنن اور روزی کولز کا شمار ان انوکھے اور نایاب بچوں میں ہوتا ہے جو ہزار میں سے تین یا چارہی ہوتے ہیں۔

چونکہ یہ دونوں جڑواں ہیں اورایک جیسے خدوخال رکھتی ہیں، اس لیے ان کا آپس میں بہت گہرا اور مضبوط تعلق رہا ہے۔

دونوں بہنیں ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں اور بچپن سے لے کر اب تک ایک ہی جیسے کپڑے پہن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

جب مادھوری ڈکشٹ کو یہ بولڈ سین کروانے سے انکار پرفلم چھوڑنے کا کہا گیا

ایل ای ڈی ٹی وی کے بعد اب پیشِ خدمت ہے ’ایل ای ڈی لہنگا‘

عالمی ریکارڈ بنانے والی ماہ نور چیمہ کمرہ امتحان میں سو گئی تھی، والدہ

کیتھی ہیفرنن کے مطابق اس عمر میں جڑواں بچے عام طور پر زیادہ بات چیت نہیں کرتے کیونکہ وہ اپنی اپنی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے جب بھی وہ گھر سے باہر جاتی ہیں تو لوگ انہیں روک کر ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفی لیتے ہیں۔

ایک اہم انکشاف یہ بھی سامنے آیا ک کہ دونوں بہنوں جڑواں کی شادی بھی جڑواں بھائیوں سے ہوئی۔

ان کے زیورات، ہیئر اسٹائل، پاجامہ، حتیٰ کہ چشمے بھی ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔ ان کے دونوں گھر ایک ہی جگہ پر ہیں اور اندازاور بناوٹ میں بھی یکساں ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں گھروں کے رنگ ایک جیسے ہیں، کمرے ایک جیسے ہیں، اور اندرونی ڈیزائن بھی ہوبہو ایک ہی جیسے ہیں۔

لیکن ایک چیز دونوں میں یکساں نہیں پائی جاسکی، وہ یہ کہ 1974 میں روسی نے جبکہ 1977 میں کیتھی نے جڑواں بھائیوں سے شادی کی تھی۔

لیکن آگے چل کر دونوں نے اپنے شوہروں سے طلاق لے لی، دونوں بہنوں نے یکساں لباس اور اسٹائل کو تا حیات ایک جیسا رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

Washington DC

twins

interesting

sisters