Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراکش زلزلہ: انسانی جانیں بچانے کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، ریڈ کراس

زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی
شائع 11 ستمبر 2023 10:20am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ انسانی جانیں بچانے کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی، 18 سو سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 12سو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

چھ اعشاریہ آٹھ شدت کے زلزلے سے تاریخی شہر ماراکیچ ملیا میٹ ہوگیا۔ درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں، گلیاں بند ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق انسانی جانیں بچانے کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔۔ زلزلے کے بعد مراکش کی حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 6.8 کی شدت کا یہ زلزلہ قدیم شہر مراکش کے جنوب مغرب میں 72 کلومیٹرکے فاصلے پر آیا، جو کہ ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔

اتوار کو 4.5 شدت کے آفٹر شاک نے اسی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں کے پاس جوآبادی ہے، وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

مراکش کی مسلح افواج نے زندہ بچ جانے والوں اور مرنے والوں کی لاشوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ جیسے ہی ایک گھر کے کھنڈرات سے ایک لاش برآمد ہوئی، چار دیگر اب بھی وہاں دفن ہیں۔

morocco earthquake