Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ شہباز شریف برادران سے ملاقات کے لیے لندن روانہ

حمزہ شہباز ستمبر کا مہینہ لندن میں ہی قیام کریں گے، ذرائع
شائع 11 ستمبر 2023 09:50am
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہبازلاہورائرپورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے براستہ دبئی لندن پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں اپنے والد شہباز شریف اورتایا نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف ستمبر کا مہینہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Hamza Shehbaz