Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈارک چاکلیٹ کے وہ فوائد جو آپ نہیں جانتے

کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا شاید ہی کسی کو ناپسند ہو
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 04:03pm
تصویر؛ کلیو اینڈ کلینک/ویب سائٹ
تصویر؛ کلیو اینڈ کلینک/ویب سائٹ

کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا شاید ہی کسی کو ناپسند ہو، پاکستان کے زیادہ تر گھروں میں کھانے کے بعد میٹھا کھانا ایک روایت بن چکا ہے۔

لیکن آج کی نوجوان نسل کھانے کے بعد چاکلیٹ کو میٹھے کے طور پر کھانا زیادہ پسند کرتی ہے۔ چاکلیٹ پسند کرنے والے جان لیں کہ میٹھی کے بجائے اعتدال میں ڈارک چاکلیٹ کھانے سے اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات فراہم ہوتے ہیں جو دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔

کوکو کے درخت کے بیج سے بنائی گئی چاکلیٹ اینٹی آکسیڈنٹس کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

یہ میگنیشیم، مینگنیز، زنک اور سیلینیم کا ذریعہ ہے جو اسے اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک اچھا ذریعہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں

صبح کا آغاز بادام سے کرنا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

رات کو دودھ پینا فائدہ مند ہے لیکن کچھ نقصانات بھی جان لیں

ممبئی کے شعبہ غذائیت اور ڈائٹیکس کی سربراہ ڈاکٹر ایلین کینڈے نے روزمرہ کی غذا میں ڈارک چاکلیٹ کو شامل کرنے کے بہت سے فوائد بتائے ہیں۔

دماغی صحت کی بہتری

چاکلیٹ میں غذائی عناصر موجود ہیں جو اضطراب اور افسردگی کو منظم کرنے اور معیارِ زندگی کو بہتر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر ڈارک چاکلیٹ میں پائے جانے والے مختلف غذائی اجزاء موڈ کو بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

افسردگی کی علامات کو کم کرتا ہے

چاکلیٹ ہمارے دماغ میں مختلف خوشگوار نیورو ٹرانسمیٹرز جیسے اینڈورفن(endorphins) اور سیروٹونن(serotonin) کو جاری کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ایک آرام دہ غذا سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ سکون کے جذبات کو ابھارتی ہے اور مؤثر طریقے سے اسٹریس کو کم کرتی ہے۔

چاکلیٹ میں موجود اینڈورفن ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ سکون دیتے ہیں اورایک خوشگوار احساس فراہم کرتے ہیں۔

سیروٹونن(serotonin) میں اضافہ

سیروٹونن کو اکثر ”خوش ہارمون“ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ موڈ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرتا ہے۔ لہذا سیروٹونن کی کمی کے نتیجے میں افسردگی اور دیگر ذہنی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔

یہ بھوک، دماغی سرگرمی، اضطراب اور جذبات کے مناسب توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ لہذا سیروٹونن کو اینٹی ڈپریشن کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

ای یو فورک(euphoric) نیورو کیمیکلز کو بڑھاتا ہے

فینیلتھیلامین(Phenylethylamine) جسے عام طور پر چاکلیٹ ایمفیٹامین(amphetamine) کہا جاتا ہے، ایک انوکھا نیورو ٹرانسمیٹر ہے جو بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کی سطح کو تبدیل کرتا ہے۔

یہ چوکنا رہنے اور آگاہی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ چاکلیٹ میں مختلف نفسیاتی اجزاء جیسے آنندامائڈ(anandamide) شامل ہوتے ہیں جو ڈوپامائن(dopamine) کی پیداوارکو بڑھاتے ہوئے خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

سوزش کو کم کرتا ہے

فلیونوئیڈز میں اینٹی وائرل، اینٹی ٹیومر، اینٹی سوزش، اینٹی الرجی، اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو دماغی خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی سطح کو بڑھا کر یادداشت کی بہتری میں مدد کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرین چاکلیٹ یا ڈارک چاکلیٹ کے دن میں صرف 1 یا 2 ٹکڑے کھانے پر زور دیتے ہیں۔

کوشش کریں کہ وہ چاکلیٹ کھائیں جس میں چینی کی مقدار کافی کم ہو اور کم از کم 70 فیصد کوکو شامل ہو۔

صحت

health tips

Benefits

dark chocolates