Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر فور کا پاک بھارت ٹاکرا: ریزرو ڈے میں بھی بارش ہوگئی تو فائنل میں کون جائے گا

اتوار کا پاک بھارت میچ بارش سے متاثر، پیر 11 ستمبر کو میچ مکمل کیا جائے گا
شائع 11 ستمبر 2023 07:00am

پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے اگلے دن پر چلا گیا۔ سپر فور مرحلے کے پاک بھارت ٹاکرے میں ریزرو ڈے میں بھی بارش ہوگئی تو فائنل میں کون جائے گا، اس کا دار و مدار پوائںٹس ٹیبل اور ٹیموں کے آئندہ کھیلے گئے میچز پر ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ پر بارش کا سایہ منڈلا رہا تھا۔ میچ شروع ہونے سے قبل ہی محکمہ موسمیات نے بارش کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اتوار کو سپر فور مرحلے کے میچ میں ایسا ہو ہی گیا۔

یاد رہے کہ پاک بھارت گروپ میچ بھی بارش کے باعث مکمل نہیں ہو سکا تھا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دنیا بھر کے شائقین کرکٹ میں مقبولیت رکھتا ہے۔ اسی لئے ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھا۔

سپر فور مرحلے کا اتوار کا پاک بھارت اہم میچ بارش سے متاثر ہوا اور اب پیر 11 ستمبر کو میچ مکمل کیا جانا ہے۔

بھارتی ٹیم کے لیے فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو اسے پاکستان کے ساتھ 1-1 پوائنٹ شیئر کرنا ہوگا۔

اگر 11 ستمبر یعنی ریزرو ڈے پر بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ نہیں ہوسکا تو کیا ہوگا؟ یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ہے۔

بھارتی ٹیم کو پوائنٹس شیئر کرنے پڑے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، کیونکہ قومی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر 2 پوائنٹس پہلے ہی حاصل کرچکی ہے اور بھارت کے خلاف میچ کے بعد ممکنہ طور پر اس کے 3 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ وہیں سری لنکا کے بھی 2 پوائنٹس ہیں اور بھارت کو سری لنکا کے علاوہ بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے۔

فائنل میں جگہ بنانے کیلئے بھارٹی ٹیم کیلئے اس کے بعد کے دونوں میچ جیتنے ضروری ہوجائیں گے۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023