Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ایم کیو ایم کی تاریخ ڈرنے والوں کی نہیں بلکہ لڑنے والوں کی ہے‘

کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا، انیس قائمخانی
شائع 10 ستمبر 2023 11:31pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قیام سے آج تک کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

بلاول بھٹو کے بیان پر انیس قائمخانی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی اور حیدرآباد کی میئر شپ کے بارے میں بیان پر دنیا ہنس رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے بلاول بھٹو کو ان کے پاپا نے نئی نوکری پر لگا دیا ہے، ایسے میئرز پر ترس آتا ہے جنہیں دونوں شہروں کے شہری میئر ماننے پر تیار ہی نہیں ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے بڑوں سے پوچھیں ’ایم کیو ایم کی تاریخ ڈرنے والوں کی نہیں بلکہ لڑنے والوں کی ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ جس پارٹی نے 1970 کے انتخابی نتائج کو نہ مانتے ہوئے ملک توڑ دیا وہ جمہوریت کا درس نہ دے، دنیا جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں کرپشن اور دھوکہ بازی شامل ہے۔

انیس قائمخانی نے مزید کہا کہ پی پی پی کو ایم کیو ایم کے بائیکاٹ اور دھاندلی کے نتیجے میں ملنے والی بلدیاتی نشستیں دھواں ہوجائیں گی۔

Bilawal Bhutto Zardari

MQM Pakistan

Pakistan People's Party (PPP)

Anis Ahmad Kaimkhani