Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں. نگراں وزیراعظم

معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ کیلئے فیصلےکرنے ہوں گے، انوارالحق
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 12:41am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اداروں کے بہتر کام کرنے سے ملک ترقی کرتے ہیں، عوام کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں بھی اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں مثبت رویوں کےفروغ کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے، ماضی قریب کے پرتشدد واقعات کو عوام نے مسترد کیا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان اپنا نقطہ نظر پیش کرے گا، ’گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘۔

pakistan economy

electricity price

Caretaker government

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar