Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراکش میں آئے زلزلے سے قبل پُراسرار نیلی روشنی آسمان پر نمودار

یہ روشنی کس چیز کا اشارہ ہے؟
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 08:30am
اسکرین گریب: ایکس/ ایاد الحمود
اسکرین گریب: ایکس/ ایاد الحمود

مراکش میں دو روز قبل آئے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد دوہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں، عمارتیں تہس نہس ہوچکی ہیں اور ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری ہے۔

ملک میں آئی اس ناگہانی آفت کے بعد اب ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے لگی ہیں، انہی میں سے ایک ویڈیو نے لوگوں کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا۔

مراکش کے شہر اگادیر میں آئے زلزلے سے عین قبل افق پر ایک پراسرار نیلی روشنی چمکی، اس لمحے کو گھر پر نصب ایک سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

اس واقعہ کا چونکا دینے والا پہلو یہ تھا کہ کوئی بھی اس وقت ان آسمانی روشنیوں کے بارے میں حتمی وضاحت پیش نہیں کرسکا۔ لیکن قیاس آرائیں ضرور کی گئیں۔

لیکن حیرت انگیز طور پر پراسرار نیلی روشنی کا یہ واقعہ کوئی نیا نہیں تھا۔

فروری میں آئے ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے پہلے بھی سرویلنس کیمروں نے اس طرح کی روشنی ریکارڈ کی تھی۔

اس پُراسرار نیلی روشنی کا اسرار کیا ہے؟

ارتھ کوئیک لائٹس (EQL) کے نام سے مشہور یہ روشن مظاہر ٹیکٹونک تناؤ، زلزلے کی سرگرمی، یا فعال آتش فشاں والے علاقوں کے قریب رونما ہوتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر، یہ بات سامنے آئی ہے کہ ای کیو ایل ہزاروں سال سے قابل مشاہدہ ہیں، ان کی ابتدا 89 قبل مسیح سے ہوتی ہے۔

تاہم، اس پوری تاریخ میں سائنس دانوں کو ان کی حقیقی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، اکثر ان آسمانی مظاہر کو خلائی مخلوق یا سائنس فکشن کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

بنیادی طور پر زلزلے کی روشنیاں وہ چمکدار ماحولیاتی مظاہر ہیں جو کسی نہ کسی طرح یا تو زلزلہ کی سرگرمی یا آسمانی واقعات سے جڑی ہوئی ہیں، جیسا کہ ”Htschool“ کی رپورٹ کردہ تحقیق میں بتایا گیا ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ یہ روشنیاں ہر وقت ظاہر نہیں ہوتیں، لیکن بنیادی طور پر زلزلے کے وقت اور اس کے مرکز کے آس پاس میں دیکھی جاتی ہیں۔

ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زلزلے کے مراکز کے قریب شدید ٹیکٹونک دباؤ کی وجہ سے اس جگہ کو پیزو الیکٹرک اثر کہا جاتا ہے۔

اس صورت میں کوارٹج بیئرنگ چٹانیں کمپریس ہونے پر مضبوط برقی میدان پیدا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

تاہم اس نظریہ کو بڑے پیمانے پر قبول نہیں کیا گیا ہے۔

ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر سے وابستہ فلکیاتی طبیعیات دان فریڈمین فرائیڈ کی جانب سے ان روشنیوں کے 65 واقعات کے گہرائی سے کیے گئے تجزیے کے مطابق، یہ روشنیاں اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب زمین کے نیچے موجود بیسالٹ اور گیبرو جیسی مخصوص قسم کی چٹانوں کے اندر برقی چارجز فعال ہوتے ہیں۔

Morocco

morocco earthquake

Blue lights

Earthquake Lights

Mysterious Lights