Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین کا جسپریت بمرا کو تحفہ، بھارتی کرکٹر نے کیا جواب دیا

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمرا کو مبارکباد بھی دی
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 11:50pm
فوٹو ــ اسکرین گریب، بذریعہ ٹوئٹر/ پی سی بی
فوٹو ــ اسکرین گریب، بذریعہ ٹوئٹر/ پی سی بی

پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور تحفہ پیش کیا۔

کرکٹ میچ میں بھارتی بلے بازوں کیلئے خطرے کی علامت شاہین آفریدی میدان کے باہر حریف کھلاڑیوں پر مہربان ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے بھارتی کرکٹر جسپریت بمرا سے ملاقات کی اور انہیں بیٹے کے لیے تحفہ دیا، اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کی۔

بھارتی بولر جسپریت بمرا کے گھر 4 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ کے بقیہ میچز چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے نئے والد جسپریت بمرا کو مسکراہٹیں دیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں شاہین نے بمرا کو تحفہ دیا۔

“مبارک ہو. شاہین نے بھارتی فاسٹ بولر کو تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹے شہزادے کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے۔ ’‘ میں نے سوچا کہ مجھے اسے دے دینا چاہیے۔ اللہ انہیں ہمیشہ خوش رکھے اور وہ نیا بمرا بن جائے۔

جواب میں بمرا نے شاہین کا بہت شکریہ ادا کیا اور دونوں نے ہاتھ ملایا۔

Shaheen Shah Afridi

ASIA CUP 2023

Jasprit Bumrah