Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی ریکارڈ بنانے والی ماہ نور چیمہ کمرہ امتحان میں سو گئی تھی، والدہ

طیبہ چیمہ نے اپنے خاندان کی ایک اہم عادت کے بارے میں بھی بتا دیا
شائع 10 ستمبر 2023 09:29pm
ماہ نور چیمہ اپنی فیملی کے ساتھ
ماہ نور چیمہ اپنی فیملی کے ساتھ

جی سی ای او لیول کے 34 مضامین میں کامیابی حاصل کر کے عالمی ریکارڈ بنانے والی پاکستانی برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ماہ نور ریاضی کے پرچے کے دوران سو گئی تھیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی سہیل وڑائچ کو دیے گئے ایک فیملی انٹرویو کے دوران مانور کی والدہ طیبہ چیمہ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان ایک ایک لمحے کو مفید انداز میں استعمال کرتا ہے، یہی عادت ماہ نور میں بھی ہے جو اپنے وقت کو ضائع نہیں جانے دیتی۔

طیبہ چیمہ کے مطابق ماہ نور کی کامیابی کا سبب بھی یہی ہے۔

اپنی بیٹی کی جانب سے وقت بچانے کی عادت کا ذکر کرتے ہوئے طیبہ چیمہ نے ذکر کہا کہ ماہ نور نے ریاضی کا امتحان مکمل کر لیا تھا، جس کے بعد وہ کمرہ امتحان میں ہی سو گئی، بعد میں آکر مہمتم نے اسے جگایا وہ سمجھے کہ شاید ماہ نور دوران امتحان سو گئی ہے، لیکن وہ اپنا کام مکمل کر چکی تھی۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات، لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش

انٹرویو کے دوران طیبہ چیمہ نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی ہے اور اس حوالے سے انہیں قائل کر چکی ہے، جبکہ وہ چاہتی تھیں کہ وہ اسپیس پروگرام میں حصہ لے۔

مزید پڑھیں: ’ماہ نور پر فخرہے‘ ، آئن اسٹائن سے زیادہ ذہین طالبہ کیلئے ملالہ کی جانب سے عشائیہ

طیبہ چیمہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے علاقے سرگودھا سے ہے لیکن ان کی والدین پنڈی بھٹیاں منتقل ہو گئے تھے، جبکہ خود ان کی تعلیم لاہور میں ہوئی ہے اور وہ پنجاب یونیورسٹی میں بھی زیر تعلیم رہیں۔

برطانیہ منتقلی کے حوالے سے اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ معاشی وجوہات کی بنا پر برطانیہ نہیں آئے بلکہ ملک چھوڑنے کا مقصد بچوں کی تعلیم تھا۔

Mahnoor Cheema