Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

پاک بھارت کولمبو ٹاکرا: پی سی بی آفیشلز کی کیسینو میں تفریح، ویڈیو وائرل

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 11:38pm

قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت سے میچ کیلئے کولمبو میں موجود ہے، ایک طرف جہاں ٹیم کو میچ کی فکر ہے، وہیں میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز کی کیسینو میں تفریح کر رہے ہیں۔

پی سی بی افسران کی کیسینو میں موجودگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹرز انٹرنیشنل اور میڈیا عمر فاروق اور عدنان علی کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

عمر فاروق اور عدنان علی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

کیسینو اسکینڈل پر پاکستان کرکٹ بورڈ خاموش

پی سی بی عہدیداروں کی کولمبو کے کیسینو میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس میں پی سی بی آفیشلز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ خاموش ہے، جبکہ جوئےخانہ میں بورڈ ملازمین کے جانے پر پابندی عائد ہے، بورڈ ملازمین کے ایسی جگہ جانے پر ایکشن لیتا ہے۔

دوسری طرف کیسینو اسکینڈل پر پاکستانی کرکٹرز سخت ناراض ہیں۔

کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بورڈ عہدیداران اتنی غیر ذمہ داری کیسےکرسکتے ہیں، عرصے سے پاکستان کرکٹ میں ایسا کوئی اسکینڈل نہیں آیا۔

پاکستانی کرکٹرز نے مزید کہا کہ ایسے واقعات سے پاکستانی کرکٹ بدنام ہوتی ہے، قومی کرکٹرز نے بورڈ کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سابق ٹیم مینیجر معین خان کو بھی اسی معاملے پر اس وقت کے چئیرمین شہریار خان نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Colombo

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023

Casino

PCB Officials