Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

طورخم بارڈر 5ویں روز بھی بند، سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

پاک افغان فورسز کے درمیان پانچ روز قبل مسلح جھڑپ ہوئی تھی
شائع 10 ستمبر 2023 04:45pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

لنڈی کوتل میں طورخم سرحدی گزرگاہ پانچویں روز بھی بند ہے اور تجارتی سرگرمیوں سمیت ہر قسم کی آمدورفت معطل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

تاجروں کا مطالبہ ہے کہ تازہ پھل اور سبزیوں سے لدی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں: طورخم سرحد بند ہونے سے افغانستان پریشان، پاکستان نے اپنے تحفظات بتا دیئے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ کے قیام کے تنازعے پر پاک افغان فورسز کے درمیان پانچ روز قبل مسلح جھڑپ ہوئی تھی۔

افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق پانچ روز قبل ہونے والی فائرنگ میں دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔

دوطرفہ فائرنگ میں ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔

Torkham Border

Clash between Pakistan and Afghanistan Security Forces