Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

ملزمان ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے تھے، پولیس
شائع 10 ستمبر 2023 04:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہور میں پولیس نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد میں گروپ کا سرغنہ فیضان اور ساتھی حسین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے 9 ایم ایم، 30 بور، بریٹا سمیت 7 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

TikToker Arrested