Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن، بڑے نام بھی نشانے پر

مختلف شہروں میں بجلی چوروں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ مقدمات بھی درج
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن جاری
ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن جاری
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن جاری ہے، بڑے نام بھی نشانے پر آگئے، مختلف شہروں میں بجلی چوروں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ مقدمات بھی درج کردیے گئے۔ سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، جبکہ بجلی چوری میں سہولت کاری پر لیسکو افسران کا احتساب بھی شروع کردیا گیا۔

نگراں سندھ حکومت نے صوبے میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت نے بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کیلئے صوبائی ٹاسک فورس سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے لئے ڈویژنل، ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کیخلاف ایکشن لینے کی ہدایت

ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی وزرات توانائی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف حکامات جاری کیے ہیں، وفاق نے سندھ بھر کے تھانوں کو احکامات جاری کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی۔

ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

#ٖ# گرینڈ آپریشن

خیرپور میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔

بجلی کے ڈائریکٹ کنڈے منقطع کر کے تاریں ضبط کر لی گئیں۔

کارروائی کے دوران چار بجلی چور گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بجلی چوری میں سہولتکاری پر لیسکو افسران کا احتساب، افسر نوکری سے فارغ

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔ پانچ ایکسیئن، دو ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری، غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او قلعہ ستار شاہ محمود عالم کو بجلی چوری پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ایکسئین شیخوپورہ راشد سومرو کی 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ایکسئین محمد رضوان کا ایک سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات دے دیے گئے۔

ایکسئین محسن علی کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر عہدے میں تنزلی کردی گئی۔

ایکسئین کوٹ عبد المالک مزمل حسین کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کی پروموشن روک دی گئی۔

ایکسئین ایم اینڈ ٹی نجم الحسن کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر ایک سال کے لئے انکریمنٹ روک دیا گیا۔

ایس ڈی او کوٹ عبد المالک علی عباس کی ڈیڈ ڈیفالٹر کو نیا کنکشن دینے پر 2 سال کے لئے پروموشن روک دی گئی۔

لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 1 مرزا عقیل بیگ کے عہدے میں تنزلی، لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2 بنا دیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں ایکشن

ننکانہ صاحب میں 97 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گٸے۔

بجلی چوری کرنے والوں میں بااثر سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

گوجرانوالہ، گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

گیپکو کا ریجن بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری۔

چیف ایگزیکٹو انجینئرمحمد ایوب کے مطابق گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوں میں اب تک کل 64 بجلی چور پکڑے گئے۔

محمد ایوب نے بتایا کہ بجلی چورروں کو 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کرنیوالوں کو گیپکو کی جانب سے 1 لاکھ سے زائد یونٹس کے ڈیٹیکشن بلز ڈالے گئے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے جائیں گے اور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

گیپکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پکڑنے میں کوتاہی برتنے والے افسران کو فیلڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بہاولنگر میں میپکو ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں بھرپور آپریشن جاری

میپکو ٹیموں کے دو روز میں ضلع بھر میں چھاپوں میں بجلی چوری میں ملوث 25 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔

23 لاکھ 39 ہزار 500 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ متعدد نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی۔

میپکو ٹیموں کی جانب سے آپریشن بہاولنگر، ہارون آباد، چشتیاں، منچن آباد اور فورٹ عباس میں کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہے گا۔ بجلی چوری میں ملوث کسی بھی بااثر شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

حافظ آباد، 74 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات

حافظ آباد میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور واپڈا افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل گئی ہیں جو بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

اب تک 74 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گیے ہیں۔

electricity

Sindh Police

Electricity Tariff

K-Electric

Electricity Charges