Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات، ملاکنڈ میں شوگرمافیا کیخلاف کارروائی، چینی کی ساڑھے 34 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

ذخیرہ اندوزی کرنے والے کئی افراد گرفتار
اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2023 06:54pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

سوات میں شوگر مافیا کے خلاف خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ سوات نے کارروائی کرتے ہوئے چینی کے بیگ برآمد کرلیے ہیں۔ دوسری طرف ملاکنڈ میں بھی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کرلی گئیں۔

مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں خفیہ گوداموں سے چینی کے 5000 سے زاٸد بیگ برآمد کیے گئے ہیں۔

کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والے کٸی افراد گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ ناجاٸز منافع خوروں کے خلاف کاررواٸی جاری رہےگی۔

ملاکنڈ میں گودام سیل

بٹ خیلہ اور سخاکوٹ بازارمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 34593 بوری چینی برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیا۔

بٹ خیلہ بازار میں چینی کی 33113 بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ سخاکوٹ میں 1480 بوریاں برآمد ہوئیں۔

کارروائی کے دوران کھاد کی 2500 بوریاں بھی برآمد کی گئیں۔

sugar price

Swat