Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے ہرا دیا

سری لنکا نے 257 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 236 رنز پر ڈھیر
شائع 09 ستمبر 2023 11:01pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی سی بی

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے ہرا دیا۔

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کولمبو میں کھیلا گیا۔

آئی لینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 236 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کے توحید ردوئے 82 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔

سری لنکا کی طرف سے سدیرا سمارا وکرما 93 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سدیرا سمارا وکرما کے علاوہ سری لنکا کی طرف سے کوشال مینڈس نے 50، پتھم نسانکا نے 40 اور داسن شاناکا نے 24 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور حسن محمود نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شریف الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Sri Lanka

ASIA CUP 2023

Sri Lanka vs Bangladesh

Super Four