Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ، لانس نائیک شہید

دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن
شائع 09 ستمبر 2023 10:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

شمالی وزیرستان کےعلاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کیے گئے حملے میں لانس نائیک جمشید شہید ہوگئے۔

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں لانس نائیک جمشید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ISPR

North Waziristan

Security forces firing