Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جیل میں قیدیوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹور کھل گیا

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل میں یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کیا
شائع 09 ستمبر 2023 07:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار قیدیوں کیلئے جیل میں یوٹیلٹی اسٹور کھل گیا، معاہدے کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی اسٹورز قائم کرے گی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران قیدیوں کیلئے یوٹیلٹی اسٹور کا افتتاح کیا۔

یوٹیلٹی اسٹور کے قیام سے جیل کنٹین کے دہائیوں پرانے استحصالی نظام کا خاتمہ ہوگا۔

اسٹور سے قیدی اور جیل ملازمین معیاری اشیاء سستے داموں خرید سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب کی دیگر جیلوں میں 30 روز کے اندر یوٹیلٹی اسٹورز قائم کئے جائیں۔

محسن نقوی، قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے عزیز و اقارب سے بھی ملے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کیمپ جیل کا دورہ، قیدیوں کی شکایات پر برہمی کا اظہار

لیسکو نے کوٹ لکھپت جیل اور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کاہنہ کی بجلی کاٹ دی

وزیراعلیٰ نے پنجاب کی جیلوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنے والے دیگر صوبوں کے قیدیوں کو واپس بھجوانے اور دیگر صوبوں میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو واپس لانے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

Kot Lakhpat Jail

lahore

mohsin naqvi

Utility Stores Corporation