Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے خلاف میچ کیلئے 11 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف وہی اسکواڈ کھیلے گا جو بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا۔
شائع 09 ستمبر 2023 07:15pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم میں فہیم اشرف کوایک اور موقع دیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف وہی اسکواڈ کھیلے گا جو بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا۔

ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، سلمان آغا، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے سُپرمرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا 10 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا.

تاہم, سری لنکا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ روز اس اہم میچ میں بارش کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Pakistan vs India

PAKISTAN SQUAD

ASIA CUP 2023