گیس مہنگی کرنے کی تیاری، قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافے کا امکان
بجلی کے اضافی بلوں کے بعد گیس بلوں میں اضافے کیلئے بھی شہری تیار ہو جائیں۔ آئندہ ہفتے سے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 45 سے 60 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کیلئے کمر کس لی۔
گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں اور نقصانات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ملک بھر کے صارفین پر کیا جائے گا۔
نگراں وزیر توانائی محمد علی نے فتے کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی کیونکہ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیس شعبے کے نقصانات اور گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ہوگا، اور اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
اضافے کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا امکان ہے جس کی اوگرا پہلے ہی منظوری دے چکا اور اب فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :
بجلی مہنگی اور بینکنگ شعبے کی نگرانی کرنی ہوگی، آئی ایم ایف
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے دوران سبسڈائز انڈسٹری کیلئے بھی سبسڈی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر پہلے ہی تاخیر کی گئی جو اب صارفین پر جلد منتقل کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.