Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اوئے روٹی وی اے؟‘ پاک بھارت ٹاکرے کی فکر میں بابر کھانا بھول گئے

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ویڈیو وائرل
شائع 09 ستمبر 2023 05:05pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، ہمیشہ کی طرح روایتی حریفوں کے اس میچ پر بھی پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

ایسے میں کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں، حال یہ ہے کہ انہیں کھانے کی بھی فکر نہیں رہی ہے۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کولمبو میں موسلادھار بارش، ایشیا کپ کے اہم میچز متاثر ہونے کا خدشہ

ویڈیو میں بابر اعظم کو نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہتے ہیں، جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ ’کپتان جی کھانا کھانا ہےاندر‘، جس پر بابر پنجابی زبان میں چہکتے ہوئے کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی اے؟‘

کپتان بابر اعظم کی اس ویڈیو پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

babar azam

Viral Video

Pakistan vs India

ASIA CUP 2023