Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’صرف لڑکیاں ہی نہیں، نوجوان لڑکے بھی ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں‘

سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے انکارنہیں کیا جاسکتا، نادیہ حسین کی کھری باتیں
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 08:39am
تصویر: ڈیلی پاکستان/ویب سائٹ
تصویر: ڈیلی پاکستان/ویب سائٹ

مشہور سُپر ماڈل اوراداکارہ نادیہ حسین نے آج کی نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک حساس اور اہم موضوع پر اظہارِخیال کیا ۔

ماڈل نادیہ خان نے ڈپریشن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ اب صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے بھی آج کل ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کے استعمال کی بدولت دنیا کے لوگوں میں مزید آگاہی پیدا ہوئی ہے، لیکن اسکے منفی اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:

56 سال کی عمر میں بھی اکشے کمار کی بہترین فٹنس کا راز کیا ہے؟

دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہیں؟

’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی‘

یہ چیزیں نوجوانوں میں ڈپریشن کا سبب بھی بنی ہیں لیکن چونکہ والدین بھی اب آگاہ ہورہے ہیں تو وہ بھی اپنے بچوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بوٹوکس کے بارے میں بھی اپنا نقطہء نظر بیان کیا، اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ سہولت اپنے سیلون میں بھی فراہم کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ حسین ایک سپر ماڈل اور اداکارہ ہونے کے علاوہ ایک بزنس وومن بھی ہیں۔

انہوں نے بہت کم عمری میں ہی اپنے کیریئر کا آغازکر دیا تھا۔

Depression

Nadia Hussain

lifestyle

podcast