Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کے بعد رضا ربانی کا بھی الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول کے اعلان کا مطالبہ

الیکشن کمیشن انتخابات آئین کے تحت 90 دن کے اندر کرانے کا پابند ہے، سابق چیئرمین سینیٹ
شائع 09 ستمبر 2023 03:20pm
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی۔ فوٹو — فائل
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی۔ فوٹو — فائل

کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرے، تمام اداروں کو طے شدہ مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، کمیشن انتخابات آئین کے تحت 90 دن کے اندر کرائے جانے کا پابند ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر حلقہ بندیوں کا عمل ایک مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا ہوگا، البتہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہئیں، الیکشن کروایا جائے تاکہ ہم منتخب ہو کر عوام کی خدمت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں حکومت سرمایہ کاری کونسل کے منصوبے مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے، آصف زرداری

آصف علی زرداری کی فوری انتخابات کے موقف سے دستبرداری

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی الیکشن کے لئے تیار تھی اور تیار ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔

Asif Ali Zardari

karachi

Bilawal Bhutto Zardari

Raza Rabbani

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023