لیبیا سے بےدخل منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسلام آباد ائر پورٹ سے فرار
ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا گیا تھا
اسلام آباد ائرپورٹ سے منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض پمزاسپتال منتقلی کے دوران فرار ہوگئے۔ چاروں افراد کو لیبیا سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی مبینہ غفلت کے باعث لیبیا سے ڈی پورٹ کیے جانے والے منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض اسپتال منتقل کیے جانے سے قبل ہی فرار ہوگئے۔
چاروں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا جارہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لیبیا سے بے دخل افراد کو خصوصی فلائٹ سے پاکستان لایا گیا تھا، اسکریننگ کے دوران 4 مشتبہ مسافروں کو الگ کیا گیا تھا۔
ذرائع بی ایچ ایس کے مطابق فرار ہونے والوں میں رحمان طارق، علی حمزہ، ذوالقرنین اور نعیم شامل شامل ہیں۔
Libya
اسلام آباد
pims
Monkey Pox
مقبول ترین
Comments are closed on this story.