Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پورا ہفتہ کام کرنے والی خواتین ’ویک اینڈ‘ کو اسپیشل بنائیں

خواتین ہفتے کے اختتام پر اپنے لیے آرام کا وقت ضرور مختص کریں، ماہرین
شائع 09 ستمبر 2023 01:12pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ خاتون ہی ہیں جو گھر کا نظام بہتر طریقے سے چلا سکتی ہیں۔ لیکن ہر کام پرفیکٹ طریقے سے کرنے کی کوشش میں وہ اپنے لیے وقت نکالنا بھول ہی جاتی ہیں۔

گھرکے کاموں میں مصروفیت کے سبب خواتین ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتی ہیں۔

اپنی ذمہ داریوں میں مگن خواتین کو چاہئیے کہ وہ کم از کم ویک اینڈ یعنی ہفتے کے اختتام پر اپنے لیے کچھ وقت ضرور مختص کریں۔

یہاں ماہرین نے خواتین کو خود کی دیکھ بھال کیلئے چند تجاویزبتائی ہیں، جنہیں ہر خاتون باآسانی اپنا سکتی ہیں۔

کچھ وقت آرام کریں

اگرچہ پورے ہفتے کاموں کی وجہ سے خواتین کو آرام کرنے کا وقت نہیں ملتا، لیکن ہفتے کے اختتام پر ان کو اپنے لیے آرام کا وقت ضرور مختص کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:

خواتین وقت کی بچت کیلئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

جار کا ڈھکن کھولنے میں مشکل پریہ طریقہ آزمائیں

کھٹملوں سے نجات کے چند مفید اور آسان ٹوٹکے

ایسا کرنے سے آنے والا ہفتہ ان کیلئے زیادہ تھکاوٹ کا سبب نہیں بنے گا، ویک اینڈ پر خواتین کو چاہئے کہ وہ بھرپور نیند لیں۔

لطف اندوز کرنے والی سرگرمیاں

ہفتے کے آخر میں ایسی سرگرمیاں کریں جن سے وہ پرسکون محسوس کریں۔ ان سرگرمیوں میں کتاب پڑھنا، میوزک سننا، پینٹنگ، یوگا یا مراقبہ اور ورزش شامل ہیں۔

ان سرگرمیوں سے وہ ذہنی اسٹریس کو بھی دور کرسکتی ہیں۔

اپنے پیاروں کو وقت دیں

ماہرین کے مطابق اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کے لیے کچھ وقت ضرور نکالیں۔ ایک افراتفری اور مصروف زندگی میں اپنے پیاروں کو وقت دینا خاصا مشکل ہوتا ہے۔

تھوڑا ٹھہراؤ لائیں

پورے ہفتے کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا، اور تقریباً ہر خاتون کبھی نہ کبھی وقت کے ٹھہر جانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

ماہرین ہفتے کے آخر میں اپنے معمول میں ٹھراؤ لانے پر بہت زور دیتے ہیں۔

Women

healthy lifestyle

tips

selfcare