Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار

ملزم نے ایک مقتولہ کو چند روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
شائع 09 ستمبر 2023 01:18pm

جہلم میں لنگر پور میں تین خواتین سمیت چار افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت رضوان عزیز، علی حیدر، علی حسن، عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم رضوان نے ایک مقتولہ کو چند روز قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتولہ ربیعہ نے رضوان عزیز کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں سوئی ہوئی تین خواتین اور ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی ہےعلاقہ مکین ان کے خوف سے خاموش تھے، جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے گھر میں سوئے میاں بیوی اور سالیوں پر فائرنگ کی تھی، مقتولین کا 2 مرلے مکان پر رشتہ داروں سے تنازعہ چل رہا ہے۔

punjab

Jhelum