Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری

ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
شائع 09 ستمبر 2023 12:44pm
خدیجہ شاہ - تصویر/ فائل
خدیجہ شاہ - تصویر/ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

خدیجہ شاہ سمیت دیگرکی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تحریری فیصلہ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جاری کیا ہے، ملزمان جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔

فیصلہ کے مطابق ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتیں دائرکریں۔

مزید کہا کہ عدالت درخواست ضمانتوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Lahore High Court

khadija shah