Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لاہور: چینی سستی ہوگئی، مزید کمی امکان

شام تک چینی کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے، مارکیٹ ڈیلرز
شائع 09 ستمبر 2023 12:28pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومتی ایکشن کام کر گیا۔ لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید 2 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

لاہور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید 2 روپے فی کلو سستی ہونے کے بعد 170 روپےکلو ہو گئی۔

مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق پرچون میں چینی کی قیمت 175 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے اور شام تک چینی کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

ڈیلرز کے مطابق 2 دن میں چینی کی ہول سیل قیمت میں 6 روپے کلو کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری اعداد و شمار میں چینی کی قیمت 200 روپے پر پہنچنے کا اعتراف

پنجاب حکومت نے چینی اسمگلنگ میں ملوث 13 بڑے نام ایف آئی اے کو دے دیے

واضح رہے کہ گزشتہ روزہول سیل میں چینی کی قیمت4 روپے کم ہو کر172روپے اور پرچون میں چینی 175 سے 180 روپے کلو فروخت ہوئی۔

lahore

sugar price

Sugar Smuggling