Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی امیر ترین خاتون کون ہیں؟

سوئٹزرلینڈ میں مقیم یہ 'سیلف میڈ' خاتون 31.2 بلین ڈالرز کی مالک ہیں
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 01:17pm
تصویر: فوربس/ویب سائٹ
تصویر: فوربس/ویب سائٹ

سوئٹزرلینڈ میں مقیم سب سے امیر خاتون، ”میڈیٹیرینین شپنگ کمپنی(ایم ایس سی)“ کی شریک بانی، رافئیلا اپونتے 31.2 بلین ڈالرز کی مالک ہیں۔

فوربز کے مطابق رافئیلا اپونتے دنیا کی امیر ترین ”سیلف میڈ“ خاتون ہیں جنہوں نے اپنے شوہر جیانلوئیجی اپونتے کے ساتھ مل کر1970 میں دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

ان کے کاروبارکا صدر دفتر جنیوا میں واقع ہے، جو 730 کشتیوں اور بحری جہازوں پر مشتمل ہے، جن میں 40.8 ملین کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت ہے۔

رافئیلا اپونتے جو ایم ایس سی کے 50 فیصد شئیرز کی مالک ہیں، کی پہلی ملاقات اپنے شوہر سے 1960 کی دہائی میں ایک اطالوی جزیرے پرہوئی تھی جس میں ان کے شوہر کروز جہاز کے کپتان تھے۔

مزید پڑھیں:

پروں کو حرکت دیے بغیر یہ پرندہ کیسے اڑ رہا ہے

بچوں کی پرورش میں چند اہم باتوں کا خیال رکھیں

ایشیاء کپ کے میچ نے مغوی افغان خاتون کو اپنوں سے ملا دیا

سیلف میڈ خاتون سوئٹزرلینڈ میں مقیم ایک اسرائیلی بینکر کی بیٹی ہیں، انہوں نے اپنی پہلی نوکری سوئس بینک میں کی تھی۔

نوکری سے استعفی دینے کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کی مدد سے 1970 میں کارگو جہاز ”پیٹریشیا“ 200,000 ڈالر ادھارلے کر خریدہ تھا۔

اس جوڑے نے اسی سال جنیوا میں ایم ایس سی قائم کی اور پرانے جہازوں کی خریداری شروع کی، انہوں نے اپنے دوسرے جہاز کو رافیلہ کا نام بھی دیا ہے۔

1979 تک دونوں نے مشترکہ طور پر 17 کارگو جہاز خریدے تھے، ان میں یورپ اور افریقہ کے درمیان سمندروں میں نیویگیشن کرنے کی صلاحیت تھی جبکہ دوسری کمپنیوں کے جہاز یہ صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔

رافیلہ اور ان کے شوہر نے تیزی سے محنت کی بدولت اپنی کمپنی کو اس مقام تک پہنچایا جہاں 1988 میں انہوں نے ”کروز“ خریدے۔ سن 2000 تک وہ پوری طرح لوجسٹک کے کاروبار پر چھا چکے تھے۔

کمپنی کے قیام کے پانچ دہائیوں بعد بھی دونوں کی آج ایم ایس سی پر مستحکم گرفت برقرار ہے۔ ان کے بیٹے ”ڈیاگو“ اب کمپنی کے چیئرمین اور صدر ہیں۔

رافیلہ اور ان کے شوہر کے پاس اب بھی کمپنی کے 50 ،50 فیصد شئیر ہیں۔

رافیلہ جو اب 72 برس کی ہیں، ان کے پاس اپنی کمپنی کی کوئی باقاعدہ پوزیشن نہیں ہے۔

ڈومینِک دیناٹ کے مطابق کمپنی کی کامیابی میں ’رافئیلا نے فیصلہ کُن کردار ادا کیا اور وہ ایک مضبوط خاتون ہیں‘۔

Rafaela Aponte

Swiss Women

Wealthy Women

businesswomen