جی 20: عالمی معیشت کے طاقتور گروپ کا اجلاس، بھارت میں سربراہان مملکت کا شاندار استقبال
بھارت میں آج سے شروع ہونے والی جی 20 اجلاس میں دیگر ممالک کے سربراہان شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
جی 20 سربراہی اجلاس آج سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوگا، جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر سربراہان مملکت بھارت پہنچے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی بھارت پہنچے، جہاں ان کا وزیراعظم نریندر مودی نے استقبال کیا۔
جی 20 کوعالمی معیشت کا ایک نہایت طاقت ور گروپ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل ممالک دنیا کی مجموعی پیداوار کا 80 فیصد کنٹرول کرتے ہیں۔
عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی وزیراعظم رشی سونک، اطالوی وزیراعظم اور ارجنٹائن کے صدر سمیت دیگر ممالک کے رہنما نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کا داماد ہوں، میرا پرجوش استقبال کیا جائے، برطانوی وزیراعظم کا مطالبہ
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان، کینیڈا کے وزیر اعظم اور ترک صدر رجب طیب بھی پہنچ گئے ہیں۔
چین کے صدر شی جی پنگ اور اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کانفرنس میں نہیں آرہے۔ میکسیکو کے صدر بھی نہیں آرہے جبکہ چینی صدر نے پہلی بارجی 20 کانفنرس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جی 20 اجلاس میں غریب ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات، غذائی تحفظ بڑھانے پر بات کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: امریکی اور فرانسیسی صدور جانتے ہیں کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے لیکن بات نہیں کریں گے، اروندھتی رائے
اجلاس میں سعودی عرب کی امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کیساتھ ایک انفراسٹرکچر ڈیل کا بھی امکان ہے۔
اس معاہدے کے تحت کے تحت خلیجی اور عرب ممالک ریلوے اور بندر گاہوں کے ذریعے بھارت سے جڑ پائیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکی اور فرانسیسی صدور جانتے ہیں کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے لیکن بات نہیں کریں گے، اروندھتی رائے
واضح رہے کہ جی 20 کانفرنس کے موقع پرنئی دہلی میں سوا لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں، تمام اسکول و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
Comments are closed on this story.