گیس مہنگی کرنا پڑے گی، بجلی بلوں میں ریلیف کا فیصلہ پیر تک ہوگا، وزیر توانائی
نگراں وزیر توانائی محمد علی نے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق فیصلہ پیر تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دینے کی تجاویز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھیجی ہوئی ہیں، امید ہے کہ اس معاملے پر پیر تک فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی کیونکہ گیس شعبے میں 350 ارب روپے کے نقصانات پورے کرنے ہیں۔
نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ اگست کے مقابلے میں ستمبر کا بجلی کا بل کم آئے گا، بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں ہوگا تو جو لوگ بل دے رہے ہیں ان کے بعجھ میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی چیز کا بحران نہیں ہے، مہنگائی کی بڑی وجہ سپلائی چین کا متاثر ہونا ہے۔
خیال رہے کہ نگراں حکومت نے ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، بجلی و گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے وصولیاں بھی کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.