Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی‘

علی انصاری کی سالگرہ پر دلکش تصاویر کے ساتھ صبورعلی کا پیغام
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 01:03pm
تصویر: صبور علی/انسٹاگرام
تصویر: صبور علی/انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ صبورعلی نے اپنے نصفِ بہترعلی انصاری کی سالگرہ کے موقع پر انہیں ایک خوبصورت پیغام کے ساتھ مبارکبا دی ہے۔

صبور نے انسٹا گرام پر مداحوں کیلئےدلکش تصاویر شیئرکیں۔

علی انصاری کیلئے دلی جذبات کا اظہار کرنےوالی صبورنے کیپشن میں لکھا، ’اگر مجھے دوبارہ زندگی ملے گی، تو میں آپ کو ہی چنوں گی، آپ کے اندر سب پیاری روح ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی‘۔

اداکارہ نے شوہر کی خوبیوں کو سراہتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

صبور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں علی انصاری کو کیک کاٹتے ہوئے دکھا جا سکتا ہے۔

صبور علی اور علی انصاری دو انتہائی باصلاحیت پاکستانی اداکار ہیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بین الاقوامی فیسٹیول تھیٹر فیسٹیول، دیکھیں اور ساتھ ہی سیکھیں بھی

گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازادیا گیا

شاہین شاہ اور انشاء آفریدی کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

صبور پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں۔

Instagram

birthday

Saboor Ali

Ali Ansari