Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں، عدالتی عملہ
شائع 09 ستمبر 2023 09:44am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعطم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

پی ٹی آئی وکلاء درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

واضح رہے کہ گزشتہ 2سماعتوں پر بھی جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

ٰImran Khan

Cypher Investigations

OFFICIAL SECRETS ACT

cypher case Imran Khan