Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیم گرم پانی آپ کی صحت پر کرشماتی اثر ڈالتا ہے

نیم گرم پانی سے صبح کا آغازکرنے والوں کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں
شائع 09 ستمبر 2023 10:08am
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ بیش بہا فوائد کا ضامن بھی ہے۔

ذائقہ نہ ہونے کے باوجود یہ ایک لازوال علاج ہے جو آپ کی متعدد طریقوں سے مدد کرتا ہے، آپ کی جلد سے لے کر مجموعی صحت تک، پانی قدرتی خصوصیات سے بھرپور ہے۔

اگرچہ یہ کسی بھی شکل میں پینا فائدہ مند ہے، لیکن نیم گرم پانی پینا اور بھی زیادہ فوائد پیش کرسکتا ہے۔

گرم پانی پینے کے فوائد

اپن دن کا آغاز نیم گرم پانی سے کرنا ہمیں ان گنت فوائد دیتا ہے، ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی سے کرنے سے نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنے والے اجوائن کے بیش بہا فوائد جان لیں

صبح کا آغاز بادام سے کرنا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

رات کو دودھ پینا فائدہ مند ہے لیکن کچھ نقصانات بھی جان لیں

یہ کھانے کو تیزی سے ہضم کرتا ہے، خون کی گردش اور ڈیٹاکسفکیشن کو بڑھانے کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد نیم گرم پانی پینے سے با آسانی وزن کم کرسکتے ہیں۔

جرنل آف کلینیکل اینڈوکرینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کھانا کھانے سے قبل آدھا لیٹر گرم پانی پینے سے میٹابولزم میں 30 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

تاہم بہت تیز گرم پانی پینا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

نیم گرم پانی کس وقت پئیں؟

نیم گرم پانی پینا آپ کی صحت کے لیے مفید ہے، لیکن صبح کے وقت ناشتہ کرنے سے پہلے نیم گرم پانی پینا زیادہ بہتر ہے۔

نیم گرم پانی پینے کے منفی ثرات

نیم گرم پانی کا استعمال آپ کی صحت کے لیے اچھا مانا جاتا ہے، لیکن کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ زیادہ گرم پانی پینے سے گریز کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ اس سے ممکنہ طور پر منہ اور گلے میں جلن ہوسکتی ہے۔

اپنے طرزِ زندگی میں گرم پانی پینے کی اس عادت کو اپنی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنانا بھی ضروری ہے۔

صحت

Benefits

Warm Water

healthy lifestyle