Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

گلوکارہ شازیہ منظور کو کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوارڈ سے نوازادیا گیا

پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے، شازیہ منظور
شائع 09 ستمبر 2023 02:24am

پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے بڑ ااعزاز اپنے نام کرلیا، انہیں کینیڈا میں کوئین الزبتھ ایوار سے نوازا گیا ہے۔

کینیڈا میں منعقد ایک تقریب میں حکومتِ کینیڈا کی جانب سے پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے شازیہ منظور کوکوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے دِل و جان سب کچھ حاضر ہے اور پاکستانی دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی میرے لے باعثِ افتخار ہے کہ کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد ارکان بھی کینیڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اعزاز پرحکومتِ کینیڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بڑی عزت کی بات ہے۔

Shazia Manzoor