Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

قلعہ عبداللہ : منشیات کی پیداوار کرنے والی 15 فیکٹریاں مسمار

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور دیگر ادارے انسداد منشیات آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں
شائع 08 ستمبر 2023 11:06pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات  کی پیداوار اور منشیات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کلو گرام منشیات برآمد کرکے فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں۔ 

کور کمانڈر بلوچستان کی ہدایات پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس فورس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

آپریشن میں اب تک 938 کلو گرام چرس سمیت منشیات کی 15 فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

آپریشن کے پلان کو 28 اگست  کو ہیڈ کوارٹر 12 کور میں منعقدہ ایک اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔

یاد رہے کہ 30 اگست کو قلعہ عبداللہ میں انسداد منشیات مہم کے تحت ایک جرگے کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

جرگے میں مقامی عمائدین نے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں منشیات فیکٹریوں کے خاتمے اور منشیات پیداوار کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا اور سکیورٹی اداروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا تھا۔

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یہ آپریشن بلوچستان بالخصوص تعلیمی اداروں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

بلوچستان

security forces

Drugs Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)