Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کیلئے باہر نکل آئی

چترال کے عوام کی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کی سخت مذمت
شائع 08 ستمبر 2023 10:53pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / مشتاق یوسفزئی
فوٹو ــ ٹوئٹر / مشتاق یوسفزئی

چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کیلئے باہر نکل آئی، شہریوں نے اسلحہ گولابارود، خوراک اور دیگر سامان پاک فوج کے اگلے مورچوں تک پہنچایا۔

چترال کےغیور عوام نے وطن کی حفاظت کیلئے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہر وقت تیار اور چوکس ہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

چترال کے مقامی افراد اور ایف سی وِنگ کمانڈر کے ساتھ جرگہ بھی منعقد ہوا۔

جرگے میں چترال کے عوام نے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں :

چترال بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 فوجی شہید 12 دہشت گرد مارے گئے

مقامی افراد نے کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کی سخت مذمت کی۔

pakistan army

security forces

chital

Chitral Border