Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، پرویز خٹک

پی ٹی آئی کی حکومت میں نہ خوشحالی آئی نہ انصاف آیا، سابق وزیر اعلیٰ
شائع 08 ستمبر 2023 07:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، اپنے دور اقتدار میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو آزمایا اس کے بعد اپنی پارٹی بنائی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لئے چھوڑی کیونکہ وہاں لوٹ مار تھی، سیاستدان عوام سے کیے گئے وعدے اسمبلیوں میں پہنچ کر بھول جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، لیکن تحریک انصاف کی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی کچھ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر دستوری فریضہ نبھائیں اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں، پی ٹی آئی

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں خوشحالی آئی نہ ہی انصاف آیا۔

pakistan economy

Pervez Khattak

Imran Khan Arrested August 5