Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں آج بھی ہزاروں روپے کمی

عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر مہنگا، فی اونس سونا 1923 ڈالر کا ہوگیا
شائع 08 ستمبر 2023 05:18pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا تاہم پاکستان میں آج بھی سونا ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 3430 روپے کی کمی آگئی۔

10گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 184 روپے کا ہوگیا۔

عالمی بازار میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس 1923 ڈالر کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 گرام سونا 4972 روپے اور فی تولہ سونا 5800 روپے سستا ہوگیا تھا۔

کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر آگئی تھی۔

سونا

bullion rates

dollar vs rupee

Gold Mining