Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

پروں کو حرکت دیے بغیر یہ پرندہ کیسے اڑ رہا ہے

پرندے کی وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
شائع 08 ستمبر 2023 03:58pm
اسکرین گریب / سوشل میڈیا
اسکرین گریب / سوشل میڈیا

بعض اوقات کچھ مناظردیکھنے والوں کو حیرت زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس اچنبھے میں بھی ڈال دیتے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ایک پرندے کی ویڈیو نے بھی دیکھنے والوں کو اسی کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

چار سیکنڈر پر مبنی اس ویڈیو میں اچانک بائیں جانب سے نمودار ہونے والا پرندہ اڑتا دکھائی دیتا ہے لیکن جو بات باعث حیرت ہے وہ یہ ہے کہ پرندوں کی اڑان ان کے پروں سے مشروط ہوتی ہے لیکن اس ویڈیو میں ایسا نہیں۔

پرندہ بظاہر فضا میں معلق دکھائی دے رہا ہے اور ایک دم سے اپنے پرکھولتے ہوئے آگے بڑھ جاتا ہے۔

دیکھنے والے یہی سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ پرندہ بغیر پروں کے بھی اڑرہا ہو۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوا، دراصل جب پرندے کے پر مارنے کی رفتار اور کیمرے کے شٹر کی رفتار پوری طرح سے ملتی ہے تو ہر فریم پروں کی رفتار کو بالکل اسی جگہ پر فوکس کرے گا اور یوں پر ہلنے کے باجود بھی دیکھنے والوں کو محسوس ہو گا کہ وہ ساکت ہیں۔

ویڈیو دیکھنے والے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ تبصروں میں یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

تاہم ٹیکنالوجی سے واقفیت رکھنے والے صارفین بخوبی سمجھ گئے کہ اس ’راز‘ کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

Viral Videos

Bird Wings